وزیراعلی پنجاب نے لاہورمیں مویشی منڈی کا افتتاح کردیا

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب سے بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ نے مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی گئی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ 74 ایکڑ پر مشتمل ہے جہاں 25 ہزار بڑے اور ڈیڑھ لاکھ چھوٹے جانور رکھنے کی گنجائش ہے۔

ماڈل کیٹل مارکیٹ میں پہلی بار پنکھوں والے شیڈز، قرنطینہ سینٹر، ویٹرنری کلینک، مسجد، ٹک شاپ، بینک، اے ٹی ایم، رہائشی کمرے، لوڈنگ بیس، ٹرک سینٹر اور سلاٹر ہاؤس سمیت جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

سی ای او تاثر احمد نے بریفنگ میں بتایا کہ اس سال مارکیٹ کے ٹھیکے سے 49 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پچھلے سال کا ٹھیکہ 1 ارب 99 کروڑ روپے میں تھا، جبکہ اس سال یہ 1 ارب 50 کروڑ میں دیا گیا۔ مریم نواز نے منصوبے میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ حکام نے بتایا کہ پنجاب کی دوسری ماڈل کیٹل مارکیٹ جھنگ میں قائم کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.