وزیراعلیٰ پنجاب چکن کی قیمت میں اضافے پرشدید برہم، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا حکم

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں چکن کی قیمتوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ احکامات انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دیے، جس میں صوبے میں اشیائے خورونوش، خاص طور پر سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، مرچ اور لیموں جیسے بنیادی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومتی ادارے موجود ہیں تو پھر چکن کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ ناقابل قبول ہے۔

اجلاس میں آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی سستی کرنے کے لیے بھی فوری حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے سبزیوں کی نقل و حمل کے اخراجات کم کرنے کے لیے منصوبہ طلب کیا ہے، تاکہ عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے۔

مزید برآں، انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ بے موسمی سبزیاں اگانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ سال بھر رسد میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.