ڈاکٹرعبدالقدیرکو زندگی سے نہیں بلکہ انسانیت اورملک سے پیار تھا، ڈاکٹردینا خان

image

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان نے کہا ہے کہ ان کے والد پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں وہ سب کرنے نہیں دیا گیا۔

لاہور میں یوم تکبیر کے موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان میں تقریب کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

محسن پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر دینا خان نے گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف اپنے والد کی ملک و قوم کی خدمت کے بارے میں بتایا بلکہ ان کی زندگی کی چند مخفی باتوں سے بھی روشناس کروایا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری آزادی ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کی بدولت ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ کام کرنے والے اور ان سے آشنا دیگر سینئر انجینئرز نے انہیں وقت کا ولی قرار دیا تھا۔

داکٹر دینا خان نے کہا کہ والد کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی زندگی سے نہیں بلکہ انسانیت اور اپنےملک سے پیار تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.