یمنیٰ زیدی کی خوشی میں چھپا ایک کروڑ کا راز

image

پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

فالوورز میں اضافے کی خوشی میں یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا۔ اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ کچھ برس قبل میں نے خوشی کا ایک بیج بویا تھا اور اب میں محبت، احترام اور خوشیوں کا ایک باغ اپنے پاس رکھتی ہوں۔

یمنیٰ زیدی نے اپنے مداحوں کو پھولوں سے تشبیہ دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے انسٹاگرام کے باغ میں ایک کروڑ خوبصورت پھولوں کے لیے سب کا شکریہ۔

یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اُن کے مقبول ڈراموں میں دل ناامید تو نہیں، ڈر سی جاتی ہے صلہ، پری زاد، صنفِ آہن، پیار کے صدقے اور یہ رہا دل شامل ہیں۔ ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد یمنیٰ زیدی فلم ’نایاب‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر بھی اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

بعدازاں، 2023 میں نشر ہونے والا مقبول ترین ڈراما تیرے بن، اُن کی مقبولیت کو نئی بلندیوں پر لے گیا، جس نے ٹی آر پی کے ریکارڈ توڑ دیے اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بےحد پذیرائی حاصل کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.