واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر

image

واٹس ایپ نے صارفین کی رازداری کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے، جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کا منفرد یوزر نیم بناسکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق یوزر نیم فیچر کی مدد سے صارفین بغیر اپنا فون نمبر شیئر کیے دوسروں سے رابطہ قائم کرسکیں گے، یہ خصوصاً اُن افراد کے لیے فائدہ مند ہوگا جو کسی اجنبی یا کاروباری اداروں سے رابطے میں رہتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے تحت ہر صارف کو ایک منفرد یوزر نیم منتخب کرنے کا موقع ملے گا، جو حروف اور اعداد پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ یوزر نیم کے ذریعے رابطہ کرنے کی صورت میں صارفین کو اپنا فون نمبر ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے ان کی پرائیویسی برقرار رہے گی۔

مزید یہ کہ، صارفین صرف یوزر نیم کے ذریعے دوسروں کو تلاش کرسکیں گے، جس سے رابطے کا عمل مزید آسان ہوجائے گا۔ یہ فیچر فی الحال عام عوام کے لیے دستیاب نہیں ہوگا جب کہ مستقبل میں اس کی دستیابی واٹس ایپ کی موبائل ایپلیکیشنز پر بھی متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق واٹس ایپ کا یہ نیا یوزر نیم فیچر صارفین کی رازداری کے تحفظ کی جانب ایک مثبت اور مؤثر قدم ہے۔ اس سے نہ صرف رابطہ قائم کرنے کا عمل آسان ہوگا بلکہ صارفین کو اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے کا بھی مکمل اختیار حاصل ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US