جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے : فیلڈ مارشل عاصم منیر

image

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، خطے کے امن کے لیے مسلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدائے "بنیان مرصوص" کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کا ثبوت ہے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مطابق بھارت کی جارحیت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے،مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی بھارتی ریاست کر رہی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مستقبل کی جنگ کے تقاضے جدید سوچ اور جدت کے طلبگار ہیں۔ آرمی چیف کی نوجوان افسران کو جذبے، تحقیق اور عزم سے قیادت کی تیاری کی ہدایت کی اور  کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.