پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان، بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم

image

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور بارش کی توقع ہے۔

بالائی علاقوں خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج سنیچر کو بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج آندھی یا موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، درخت، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق موہنجوداڑو اور سبی 48 ڈگری جبکہ دادو، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، لسبیلہ اور تربت میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کے مطابق 27 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 31 مئی تک برقرار رہے گا۔

اس دوران مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلا بارش کے علاوہ اربن فلڈنگ کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ 

مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.