عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے سے اسرائیل کی انتہاپسندی ثابت ہوگئی، سعودی وزیر خارجہ

image

اسرائیل کی جانب سے عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے پر سعودی وزیر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ رام اللہ کے دورے کی اجازت نہ دینے سے اسرائیل کی انتہاپسندی ثابت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ عرب وزرا کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جانے سے روکنا اسرائیلی حکومت کا امن کے منافی اقدام ہے، اس اقدام سے اسرائیلی تکبر کے خلاف ہماری سفارتی کوششوں کو دگنا کرنے کےعزم کو تقویت ملی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو آج رام اللہ کا دورہ کرنا تھا، اسرائیلی حکومت نےگزشتہ روز عرب وزرا کے وفد کو رام اللہ جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.