بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

image

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ، جہاں انہوں نے وردی میں شرکت کی، بھارت کی سیکولر فوجی روایت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ اس ملاقات کے دوران، روحانی پیشوا نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو “دکشینا” کے طور پر واپس کرنے کی درخواست کی، جسے فوجی سربراہ نے مبینہ طور پر قبول کیا۔

یہ واقعہ مذہب کو ریاستی امور، خصوصاً فوج کے ساتھ جوڑنے کے خطرناک رجحان کو واضح کرتا ہے۔ اس سے پہلے بھی سرکاری / فوجی تقریبات میں مذہبی رسومات کی شمولیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو فوج کی سیکولر بنیادوں سے بتدریج انحراف کی نشاندہی کرتا ہے ۔

یہ پیش رفت نہ صرف بھارت کی مسلح افواج کے سیکولر ڈھانچے کو چیلنج کرتی ہے بلکہ علاقائی استحکام کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کرتی ہے۔ مذہبی قوم پرستی اور فوجی امور کا امتزاج ہمسایہ ممالک، خاص طور پر پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے، اور کشمیر میں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔

میڈیا سے درخواست ہے کہ اسکو ریاست و فوج پر مذہب کے خطرناک کنٹرول سے تشبیہ دیں۔

 

 

News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.