سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم مشکل میں پھنس گئی، عدالت سے بڑا حکم جاری

image

بنگلادیش کی خصوصی عدالت میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام عائد کر دیے گئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل کی سماعت براہ راست نشرکی گئی، سماعت میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ مفرور سابق وزیراعظم نے اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کچلنے کے لیے منظم، وسیع اور مربوط حملے کروائے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ حملے میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکمران جماعت کے مسلح کارکنوں کو بھی استعمال کیا گیا، منظم حملہ انسانیت کے خلاف جرائم کے زُمرے میں آتا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے ساتھ سابق وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس پر بھی حملوں میں مدد کرنے، اُکسانے، معاونت، سہولت کاری، سازش اور اجتماعی قتل عام نہ روکنے میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس طلبہ کے حکومت مخالف احتجاج پر شیخ حسینہ واجد کو 15 سالہ اقتدار چھوڑ کر بھارت میں پناہ لینی پڑی تھی، مظاہرین کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن میں 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.