میٹا اے آئی استعمال کرنے والوں کی تعداد سے متعلق حیران کُن انکشاف

image

معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی کمپنی کی پہلی خود مختار میٹا اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ میں مارک زکربرگ نے بتایا کہ میٹا اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سال کمپنی کی توجہ میٹا کے اے آئی ایپ کے تجربے کو صارفین کے لیے مزید بہتر بنانا ہے۔

مستقبل میں میٹا اے آئی کو زیادہ استعمال کرنے کے لیے بامعاوضہ سبسکرپشن سروس بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ میٹا نے رواں سال اپریل میں اپنی نئی اے آئی اسسٹنٹ ایپ متعارف کروائی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یورپی یونین کی جانب سے امریکی ٹیک کمپنی میٹا اور ایپل پر 800 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

میٹا اور ایپل پر جرمانہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا تھا۔ بگ ٹیک فرموں کی طاقت پر لگام ڈالنے کیلئے نئے ضابطے کے تحت پہلی بار جرمانہ کیا گیا تھا۔

یورپی یونین نے ایپل اور میٹا کو مغربی بلاک کے تاریخی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) کی خلاف ورزی کرنے پر مشترکہ 700 ملین یورو (تقریباً 800 ملین ڈالر) کا جرمانہ کیا گیا۔

ایپل کو اس بات پر پابندی لگانے کے لیے 500 ملین یورو ($570m) جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جس سے ایپ ڈویلپرز متبادل فروخت اور پیشکشوں کے بارے میں صارفین کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.