شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

image

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 2 اور 3 جون کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کامیاب آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق اس علاقے میں انڈین پراکسی گروہ ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے انڈین سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام جاری رہے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.