کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے

image

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

زلزلہ دوپہر 2 بجکر 23 منٹ پر آیا، جس کی شدت 2.1 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی اورمرکز جنوب ملیر کراچی تھا۔

زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ماہرین ارضیات کے مطابق اس نوعیت کے زلزلے زیر زمین معمولی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ان سے عمومی طور پر کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔ تاہم شہریوں کو قدرتی آفات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.