ایران میں ’جوہری اور فوجی اہداف‘ کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ یہ ’حملے تب تک جاری رکھے جائیں گے جب تک اسرائیل کی بقا کے لیے موجود خطرہ ختم نہیں ہو جاتا۔‘ ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہمحمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اور دو جوہری سائنسدان مارے گئے ہیں اور یہ کہ ’اسرائیل نے اپنے لیے تلخ قسمت کا انتخاب کیا، جس کا سامنا اسے لازماً کرنا پڑے گا۔‘
- اسرائیل نے ایران میں ’جوہری اور فوجی اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے، تہران میں رات گئے بڑے دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی ہیں
- ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اور دو جوہری سائنسدان مارے گئے ہیں
- ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لیے ’تلخ قسمت کا انتخاب کیا، جس کا سامنا اسے کرنا ہی پڑے گا‘
- اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے ’آپریشن رائزنگ لائنز‘ کے تحت کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ایران سے ’اسرائیل کے وجود کی بقا‘ کو خطرہ تھا
- امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے
اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات، اعلیٰ فوجی قیادت اور جوہری سائنسدانوں پر حملہ: ’اسرائیل کو سخت ترین سزا کا انتظار کرنا چاہیے،‘ سپریم لیڈر خامنہ ای