امریکہ: منیسوٹا کے دو قانون سازوں پر فائرنگ، سابق ہاؤس سپیکر شوہر سمیت ہلاک

image
 امریکی ریاست مینیسوٹا میں ایک مسلح شخص نے دو قانون سازوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ہاؤس سپیکر میلیسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کی ہلاکت ہو گئی ہے جبکہ دوسرے قانون ساز زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو مینیسوٹا کے گورنر ٹِم والز نے بتایا کہ مینپولیس کے قریب دو مختلف قصبوں میں ارکان قانون ساز اسمبلی کے گھروں پر حملے کیے گئے۔

گورنر نے مزید کہا کہ ’یہ بظاہر سیاسی محرکات کے تحت کیے گئے حملے ہیں۔‘

ہلاک ہونے والوں میں ڈیموکریٹ قانون ساز میلیسا ہارٹمین اور ان کے شوہر مارک ہیں۔

گورنر ٹِم والز نے بتایا کہ ’ڈیموکریٹ سٹیٹ سینیٹر جان ہوفمین اور اور ان کی اہلیہ ییویتے کو بھی کئی گولیاں ماری گئی ہیں۔

’ان کی سرجری ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ ان کی حالت سنبھل جائے گی۔‘

گورنر کا کہنا تھا کہ ’یہ ہدف بنا کر سیاسی تشدد کا اقدام تھا۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ’ہولناک فائرنگ‘ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.