ایرانی میزائل نیتن یاہو کی رہائشگاہ تک پہنچ گئے۔۔ ایران کے 50 میزائلوں سے اسرائیل لرز اٹھا

image

ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں بلسٹک میزائلوں کا ایک نیا راؤنڈ فائر کر دیا ہے جس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی میزائل نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بم پروف شیلٹر میں پناہ لی۔

تہران ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے نئے راؤنڈ میں تل ابیب، حیفہ اور اشکلان سمیت اسرائیل کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے نئے راؤنڈ میں اب تک 50 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہمارے پائلٹس ہمارے جہاز ایران کی فضاؤں میں موجود ہیں اور ایران کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی سزا بھگتنا ہوگی۔

ادھر ایران کے دارالحکومت تہران میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پانچ مختلف مقامات پر گاڑیوں میں بم دھماکے ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے فضائی حملوں میں ناکامی کے بعد اسرائیل نے کروائے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts