ایران میں اسرائیلی جاسوس کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد تہران میں ڈرون بنانے والی اسرائیلی فیکٹری پکڑی گئی جبکہ موساد کے دو کے ایجنٹوں کو بھی گرفتار لیا گیا۔
ایرانی میڈیا کےمطابق تین منزلہ عمارت میں اسرائیلی ایجنٹوں نےفیکٹری قائم کی تھی۔ عمارت سے دوسو کلوگرام دھماکہ خیزمواد قبضے میں لیا گیا،ا، اسرائیلی ایجنٹوں سے تئیس ڈرونز اور دیگر پرزہ جات برآمد کرلیے۔
دوسری جانب، ایران کے صوبہ لرستان میں انٹیلی جنس اداروں نے عوامی اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈرونز اور دھماکا خیز مواد سے لدے دو ٹرک پکڑ لیے۔
یہ ٹرک موساد سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال تھے،ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی بروقت اطلاع سے ممکنہ تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔