ایران کا تل ابیب پر ’ہائپر سونک‘ الفتح میزائل داغنے کا دعویٰ، اسرائیل کی تہران کے قریب تنصیبات کے خلاف کارروائی

ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر رات گئے الفتح-1 ہائپر سونک میزائل داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل اپنے تازہ حملوں میں ایران کے دارالحکومت کے قریب خوجیر میزائل تیار کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے
  • ایران نے تل ابیب پر 'ہائپر سونک' الفتح میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے دوسری جانب اسرائیل کی جانب سےتہران کے قریب تنصیبات کے خلاف کارروائی کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
  • مشرقی انگلینڈ میں ایک فضائی اڈے سے امریکی جنگی طیارے روانہ ہوئے ہیں۔ ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ اسرائیل اور ایران کے بیچ لڑائی میں امریکہ بھی شریک ہو سکتا ہے۔
  • ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران 'کبھی بھی صیہونیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔'
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کے ایک کروڑ شہریوں کو ’فوری طور پر انخلا‘ کی وارننگ کے بعد ایرانی دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا میں منعقدہ جی سیون اجلاس چھوڑ کر امریکہ واپس روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران کا تل ابیب پر ’ہائپر سونک‘ الفتح میزائل داغنے کا دعویٰ، اسرائیل کی تہران کے قریب تنصیبات کے خلاف کارروائی


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.