فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج ظہرانے پر ملاقات طے

image
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بدھ کو پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔ 

امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں لنچ کے وقت امریکی صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات ہو گی۔

مقامی میڈیا نے  سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کای ہے کہ یہ ملاقات آج امریکہ میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوگی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

واضح رہے کہ فلیڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہو گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.