ہانیہ عامر نے کون سا نیا باب شروع کر دیا؟ مداح متجسس

image

اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کے درمیان تجسس کی لہر دوڑا دی ہے۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کیں لیکن ایک تصویر کے کیپشن نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا، اس کیپشن میں انہوں نے اپنی زندگی میں ایک ’نئے باب‘ کے آغاز کا اشارہ دیا۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ جانتے ہیں کہ زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے کا وقت کب ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کا طوفان کھڑا کردیا۔

مداحوں کا خیال ہے کہ شاید ہانیہ عامر نے اپنی زندگی میں کسی نئے سفر کا آغاز کردیا ہے اور ممکن ہے کہ انہیں کوئی نیا ہمسفر مل گیا ہو۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نیا آغاز؟ نیک تمنائیں آپ کے لیے!

جبکہ کئی دیگر صارفین نے بھی ’نئے باب‘ سے متعلق تبصرے کیے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، خاص طور پر اُس وقت جب گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کی علیحدگی کی خبر سامنے آئی۔

قبل ازیں، عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوعِ گفتگو رہی ہے، جس کے بعد اُن کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.