جنیوا میں مغربی رہنماؤں اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان متوقع ملاقات: ’مشرقِ وسطیٰ میں خوفناک مناظر کو روکنے کا وقت آگیا ہے‘

برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی جنیوا جا رہے ہیں جہاں وہ فرانس اور جرمنی کے وزرا خارجہ کے ساتھ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کریں گے۔ فرانس کے وزیرِ خارجہ ژاں نوئل بارو کہتے ہیں کہ اس بات چیت کا مقصد ایران کے نیوکلئیر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو طویل مدت کے لیے روکنا ہے۔
  • حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں ان کی تنظیم وہ ہی کرے گی 'جو اسے بہتر لگے گا۔'
  • وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور اسرائیل تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کریں گے۔
  • ریسکیو اور طبّی کارکنان کے مطابق وسطی غزہ میں امداد کے منتظر 12 فلسطینی افراد اسرائیلی فورسز کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
  • امریکہ نے طیارہ بردار بحری جہاز نمٹز سمیت اپنےمتعددفوجی اثاثے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیے ہیں۔
  • روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ ایران نے اب تک روس سے مدد نہیں مانگی ہے۔
  • بی بی سی کے امریکی شراکت دار سی بی ایس نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے تاہم اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
  • ایران کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ایران سے متعلق ایک اور ہنگامی اجلاس جمعہ کو صبح 10 بجے نیویارک میں منعقد کرے گی۔

جنیوا میں مغربی رہنماؤں اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان متوقع ملاقات: ’مشرقِ وسطیٰ میں خوفناک مناظر کو روکنے کا وقت آگیا ہے‘


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.