پھولوں والا دوپٹہ اور زرد پشواس۔۔ ربیکا خان کے مایوں کے جوڑے کی قیمت کیا ہے؟ جان کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے

image

اداکار کاشف خان کی بیٹی اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ رواں سال ربیکا اور حسین ترین کی شادی کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے، اور ابتدائی ایونٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ان دونوں کی بات پکی اور منگنی کے علاوہ ڈھولکی، مایوں اور مہندی جیسے تمام رسمی مراحل مکمل کیے گئے تھے۔ ان تقریبات کو جہاں فالوورز نے بے حد پسند کیا، وہیں کچھ صارفین نے اتنی بار بار تقریبات منعقد کرنے پر تنقید بھی کی۔ سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے جوڑے کے خلاف غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ’تقریبات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ‘ نظر آ رہا ہے۔

تاہم ان تنقیدوں کے باوجود اب ایک بار پھر ربیکا اور حسین کی شادی کے سلسلے میں نئی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک نئی ڈھولکی اور مایوں کی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد، دوست احباب اور متعدد ٹک ٹاک اسٹارز نے شرکت کی۔

مایوں کی تقریب میں ربیکا نے پیلے رنگ کا روایتی پشواس زیب تن کیا جس کے ساتھ قدرتی پھولوں سے سجا خوبصورت دوپٹہ ان کی شخصیت کو مزید نکھار رہا تھا۔ یہ پھولوں کا دوپٹہ سوشل میڈیا صارفین کو بھارتی ارب پتی امبانی خاندان کی بہو رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی یاد دلا گیا، جس نے تقریباً ایسا ہی انداز اپنایا تھا۔

حسین ترین نے اس موقع پر آف وائٹ اور نارنجی رنگ کی شلوار قمیص پہن کر تقریب میں روایتی انداز اپنایا۔

مایوں کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک ٹک ٹاکر نے ربیکا سے ان کے لباس کی قیمت کے بارے میں پوچھا۔ ابتدا میں انہوں نے ہنستے ہوئے قیمت بتانے سے گریز کیا، مگر اصرار پر انکشاف کیا کہ یہ جوڑا چار سے پانچ لاکھ روپے میں تیار ہوا ہے۔

یہ جوڑا نہ صرف قیمت بلکہ اسٹائل اور سادگی کے امتزاج کا عکاس تھا، جو ربیکا کی شخصیت اور ان کے فیشن سلیقے کو خوبصورتی سے اجاگر کر رہا تھا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.