احد رضا میر کی ویڈیو وائرل

image

پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں احد رضا میر کو بیرون ملک میں مایوں کی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے خاندان کے چند افراد بھی موجود ہیں جو ان کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ احد دوسری شادی کر رہے ہیں اور یہ انہیں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہے۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا کے چند پلیٹ فارمز پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ احد کی شادی نہیں بلکہ ان کی کزن کی شادی کی تقریب ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس تقریب میں احد رضا میر کی ساتھی اداکارہ دنانیر مبین بھی اپنی بہن اور والدہ کے ہمراہ شریک ہیں جن کو احد رضا میر کی والدہ کیساتھ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.