ایران نے قطر، کویت، بحرین اورعراق میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر ی دارالاحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
ایران کی جانب سے عراق میں موجود امریکی اڈوں پر بھی حملہ کیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکی اڈوں کیخلاف ’ آپریشن بشارت الفتح ‘ شروع ہوگیا ہے۔