ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد، مدد کی کوشش کریں گے: روسی صدر

image

ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جارحیت کو بےبنیاد قرار دے دیا۔ 

روسی صدر نے کہا کہ حالیہ واقعات پر ہمارا مؤقف وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے۔ 

روسی صدر کا کہنا تھا کہ  یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ 

پیوٹن نے عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا کہ میری نیک تمنائیں ایرانی صدر اور رہبرِ اعلیٰ تک پہنچائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.