امریکی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،چین

image

امریکا کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملے پر چین نے ردرعمل دیتے ہوئے کہا امریکی حملے سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیوزبریفنگ کےدوران کہا ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارت کے لیے نہایت اہم راستہ ہے،خطے میں امن برقرار رکھنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید کہا فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں وہ کشیدگی کم کرنے کیلئے کوششیں تیز کریں،تنازعات سے نہ بچا گیا تو عالمی اقتصادی ترقی پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.