کراچی میں بارش کا سلسلہ جمعے سے کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

image

کراچی کے باسیوں کے لیے اگلے چند دن موسم کی تبدیلی کی نوید لے کر آ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے اتوار کے درمیان شہر میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک اور ممکنہ بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین دن موسم نم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ گرمی کی شدت بھی بڑھ سکتی ہے، بدھ کو درجہ حرارت 37 جبکہ جمعرات کو 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں مون سون سیزن کی ابتدائی جھلک نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔ شمالی اور وسطی علاقوں میں نمی سے بھرپور ہوائیں داخل ہو چکی ہیں، جن میں آئندہ دنوں شدت آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 26 جون کو سندھ کے جنوبی اضلاع، جن میں تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین اور دادو شامل ہیں، وہاں آندھی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔ جبکہ 27 جون کو یہ نظام بالائی سندھ کی طرف بڑھے گا اور سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور گھوٹکی میں بارش کے امکانات پیدا ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بھی شمالی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جو مون سون کی سرگرمیوں کو مزید متحرک کرے گا۔

کراچی میں ممکنہ بارش اور مرطوب موسم کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور روزمرہ کے معمولات میں موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.