یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون کو ہوگی، سپارکو

image

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق 27 جون 2025 کو یکم محرم 1447 ہجری ہوگی۔

سپارکو ترجمان کے مطابق نیا چاند 25 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجکر 32 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔ 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔ ترجمان کے مطابق موسم صاف رہا تو 26 جون کی شام کو محرم کا چاند نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں اور 27 جون 2025 کو یکم محرم 1447 ہجری ہوگی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.