ٹیکسٹائل فیکٹری کی چھت گر گئی، 2 مزدور ملبے تلے دب گئے

image

سائٹ سپر ہائی وے کے قریب ٹیکسٹائل فیکٹری کی چھت کا حصہ گرنے سے 2 مزدور زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے مشینری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔

ریسکیو ترجمان حسان کے مطابق دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے فیکٹری کے ایک ملازم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملبے میں دبے دوسرے شخص کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا نام نظیر بتایا جاتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.