ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 پر متوقع ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق 26جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت، ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی،
ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی۔ یہ مدت ہلا ل کی روایت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر، 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں ماہ محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں ۔ یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو متوقع ہے۔