جنوبی وزیرستان: ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، 4 افراد زخمی

image

جنوبی وزیرستان میں ایف سی اور مسلح افراد کے مابین ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقے منڈی کول میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دوطرفہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد تحصیل برمل سے وانا آرہے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.