کراچی میں آج سے بادل برسیں گے۔۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کب تک جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

image

مغربی ہواؤں کے زیر اثر آج سے کراچی میں 29 جون تک بادل برسیں گے، یہ کہنا ہے محکمہ موسمیات کا جبکہ جمعے کے روز تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو شہر قائد میں موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔

مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا، دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک پر اثر انداز ہوگا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں اس وقت بادلوں کے ڈیرے ہیں اور مطلع ابر آلود ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.