انڈین وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی اور امن‘ ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور خود غرض مفادات کے لیے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کو اس کے نتائج بھگتنے چاہیئیں۔
- سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو 'شدید نقصان پہنچا' ہے اور اسے کئی برس پیچھے دھکیل دیا گیا ہے تاہم انھوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا
- حماس کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ثالثوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں
- ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہرٹز اخبار کو بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے
- ایرانی پارلیمنٹ نے اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی منطوری دے دی ہے
دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کو اس کا خمیازہ بھگتنا چاہیے: انڈین وزیرِ دفاع