درندگی کی انتہا۔۔ 18 ماہ کے معصوم افغان بچے کو زمین پر پٹخ دیا ! بچہ اب کس حال میں ہے؟

image

ماسکو کے شیریمیٹیوو ایئرپورٹ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس نے ہر دیکھنے والے کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک بیلاروسی شہری نے اچانک 18 ماہ کے افغان نژاد بچے کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، جس کے نتیجے میں بچے کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ کوما میں چلا گیا۔ یہ منظر نہ صرف کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گیا۔

پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے 31 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اس کمسن بچے کو مارنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ بچے کی والدہ کے مطابق وہ ایران میں جاری حالیہ بمباری کے بعد افغانستان کے راستے روس پہنچی تھیں تاکہ محفوظ مقام پر پناہ لے سکیں۔ اسی پرواز میں وہ شخص بھی موجود تھا جس نے ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بچے پر حملہ کیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور پہلے بچے کو بغور دیکھتا ہے، پھر اچانک اٹھا کر فرش پر پٹخ دیتا ہے۔ یہ عمل اتنا غیر متوقع اور سفاک تھا کہ آس پاس موجود مسافروں نے فوراً شور مچا کر سیکیورٹی کو بلایا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم ماضی میں مصر میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں ملازمت کر چکا ہے، تاہم منشیات اور شراب نوشی کے باعث اسے وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔ پولیس اب اس کی مکمل نفسیاتی جانچ کے ساتھ ساتھ یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس نے ایسا قدم کیوں اٹھایا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.