اہم نکاتپنجاب میں بارشوں کے دوران حادثات میں ایک ہلاک، پانچ شہری زخمیوزیر خزانہ کی ٹیم نے بجٹ کی تیاری میں بہت محنت کی: وزیراعظمشمالی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے سے طغیانی کا خدشہ، این ڈی ایم اےہڑتال کرنے والے ملازمین کی تنخواہ روک دی جائے گی، بلوچستان حکومتسمارٹ میٹرز کے لیے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار، وزیر توانائیپاکستان کے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کی تنصیب تیز کی جا رہی ہے اور غیر موثر پاور پلانٹس کو بند کر کے بڑی مالی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔
جمعرات کو بیجنگ میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی پانچویں انرجی میٹنگ سے ورچوئل خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ توانائی کی مختلف کمپنیاں گرڈ کی جدت اور شفافیت میں مدد کر رہی ہیں، سمارٹ میٹرز اور ٹرانسفارمر مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے توانائی کے ضیاع کو کم کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2030ء تک 60 فیصد توانائی قابل تجدید ذرائع سے حاصل کرنا ہمارا ہدف ہے۔ ’پاکستان میں بجلی کے تقریباً 3 کروڑ صارفین کے لیے سمارٹ میٹرنگ سسٹم میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے۔‘شمالی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے سے طغیانی کا خدشہ، این ڈی ایم اےپاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل زیادہ درجہ حرارت اور حالیہ مون سون بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے سے طغیانی کا خدشہ ہے۔رواں ہفتے جاری کیے گئے بیان میں این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران شدید گرمی کے باعث شمالی علاقوں میں برف اور گلیشیئر کے پگھلنے کے عمل میں تیزی دیکھی گئی ہے۔’حالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث برفانی جھیلوں میں پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور جس سے اُن کے ٹوٹنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔‘اتھارٹی نے خبردار کیا کہ شہری اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتویاسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے کیس سٹڈی کے لیے چار ہفتے کا وقت مانگ لیا جس پر سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔جمعرات کو درخواستوں کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔قائم مقام چیف جسٹس نے عدالتی روسٹرم پر وکلا کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک وکیل نے دلائل دینے ہیں تو اتنے وکلا روسٹرم پر کیوں کھڑے ہیں باقی لوگ پیچھے جا کر بیٹھ جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عدالت کا ڈیکورم نہیں، اگر یہ صورتحال رہی تو کیس کی سماعت آگے نہیں بڑھائی جا سکے گی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ ’سیاسی کیسز میں ایسا ہوتا ہے، ہم ڈیکورم کا خیال رکھیں گے، ہم نے اس سے پہلے بھی اس عدالت میں کیسز لڑے ہیں اور ڈیکورم بھی برقرار رکھا ہے۔‘وزیر خزانہ کی ٹیم نے بجٹ کی تیاری میں بہت محنت کی: وزیراعظمپاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی ٹیم نے بجٹ کی تیاری میں بہت زیادہ محنت کی ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’جتنی تندہی اور محنت سے بجٹ تیار کیا گیا اب اتحادی جماعتوں سے مل کر اس کو منظور بھی کرانا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کا اچھے لفظوں میں ذکر کیا۔ ’استنبول میں فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی ہوئی۔‘وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’قطر پر حملے کے بعد بھی پاکستان نے بھرپور مذمتی بیان جاری کیا، قطر ہمارا برادر ملک ہے۔‘اوکاڑہ میں چھت گرنے سے ایک بچی کی موت، جہلم میں ایک لاپتہپنجاب کے ریسکیو محکمے کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں حادثات سے ایک شہری کی موت ہوئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد نے بتایا کہ اوکاڑہ میں بستی ریاض آباد میں چھت گرنے سے 5 سالہ دعا فاطمہ کی موت واقع ہوئی۔’جڑانوالہ چھت گرنے سے ایک شخص زخمی جبکہ قصور، کوٹ پیراں، تلونڈی میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔‘ریسکیو کے ترجمان نے کہا کہ جہلم، سوہاوہ میں ایک شخص برساتی نالہ میں ڈوب گیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔سڑکوں پر پھلسن کے باعث لاہور کے بابو صابو میں 22 ویلر ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔ جبکہ ننکانہ صاحب، شاہ کوٹ میں 10 ہزار لیٹر تیزاب کا ٹرک الٹ گیا ہے۔ہڑتال کرنے والے ملازمین کی تنخواہ روک دی جائے گی، بلوچستان حکومتوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ گرینڈ الائنس کی جانب سے جاری ہڑتال کے تناظر میں اپنے ماتحت تمام ملازمین کو فوراً اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کریں۔جمعرات کو ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے یا کسی بھی قسم کے سرکاری امور میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔’حکومت بلوچستان نے خبردار کیا ہے کہ جو سرکاری ملازم گرینڈ الائنس کی ہڑتال کی آڑ میں اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا، اُس کے خلاف ’کارِ سرکار میں مداخلت‘ اور حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری خزانے سے صرف اُن ملازمین کو تنخواہیں جاری کی جائیں گی جو باقاعدہ اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی اور اُن کی تفصیلات محکمہ خزانہ کو فراہم کی جائیں گی۔