3 ننھی بیٹیوں کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی۔۔ عورت نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا ؟ محلے والوں کے انکشافات

image

تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے سسرال کے مسلسل ناروا رویے اور گھریلو تنازعات سے تنگ آکر اپنی تین معصوم بچیوں کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق یہ اقدام خاتون نے سسر اور دیور کے طعنوں اور مسلسل ذہنی اذیت سے مجبور ہو کر اٹھایا۔ وہ اپنی تین بچیوں کے ساتھ نہر کی طرف گئی اور بظاہر موت کو گلے لگانے کا فیصلہ کر چکی تھی۔ تاہم خوش قسمتی سے اُس وقت مقامی افراد نے صورتحال کو بھانپ لیا اور فوری طور پر نہر میں چھلانگ لگا کر ماں اور بیٹیوں کو زندہ نکال لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کافی دنوں سے پریشان اور چپ رہنے لگی تھی۔ اُن کے مطابق دیور کی سخت زبان اور سسرال کا رویہ اکثر تنازع کا باعث بنتا تھا۔

نہر سے نکالی گئی تینوں بچیوں میں سے ایک بچی کی حالت نازک ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خیرپور ٹامیوالی منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی طبی امداد جاری ہے جبکہ دیگر افراد خطرے سے باہر ہیں۔

یہ واقعہ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ معاشرتی دباؤ، گھریلو جھگڑے اور ذہنی تکلیف کسی کو کس حد تک دھکیل سکتے ہیں۔ یہ صرف ایک فیملی کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.