جمعرات، 3 جولائی کو پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 800 روپے مہنگا ہو گیا۔
قیمتوں میں اس اضافے کے بعد فی تولہ 24 قیراط سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے تک پہنچ گئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی اسی تناسب سے بڑھی۔