لیاری میں عمارت گرنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

image

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کی تحقیقات کے لیے چیف سیکر یٹری سندھ نے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہے جس کے سربراہ کمشنر کراچی ہوں گے جبکہ کمیٹی میں عائشہ حمید اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ندیم احمد سیکریٹری کمپلین میل ایس بی سی اے، آصف علی لنگاہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے حمید اللہ سیکشن آفیسر شامل ہیں۔

کمیٹی بغدادی میں عمارت گرنے کی وجوہات کی جانچ پڑتال کرے گی، تحقیقاتی کمیٹی عمارت گرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچاؤ کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

پانچ رکنی کمیٹی مخدوش عمارتوں سے مکینوں کو نکالنے کا طریقہ کار بھی واضح کرے گی، کمیٹی تحقیقات کے لیے کسی بھی افسر کو طلب کرسکتی ہے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts