کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، مقدمہ درج

image

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں ہونے والے دھماکے اور آگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ واقعے میں 27 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دھماکے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل بالسبب، دھماکا خیز مواد، آتش گیر مادے اور غفلت برتنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں گودام مالکان حنیف اور ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے ایک زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ دوسرا فرار ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پولیس سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور ہدایت دی ہے کہ تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جائے کہ آیا گودام مالکان کے پاس آتشبازی کا سامان رکھنے کا لائسنس موجود تھا یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US