ملیر میں گھر کی دہلیز پر پولیس افسر قتل

image

ملیر بن قاسم میں پولیس افسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس افسر ڈیوٹی سے اپنے گھر واپس آرہا تھا جسے شاہ ٹاؤن روڈ نزد آئیڈیل مارٹ-2 کے قریب بائیک سوار ملزمان نے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے، مقتول افسر وقوعہ کے وقت سادہ لباس میں تھا۔

مقتول کی شناخت اے ایس آئی محمد خان ابڑو کے نام سے ہوئی جو تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں تعینات تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US