کراچی میں جرائم کے دو الگ الگ واقعات، ایک شخص ہلاک، 2 خواتین زخمی

image

کراچی کے علاقے رضویہ میں لیاری ایکسپریس ندی کے قریب سے 26 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول عیسیٰ کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا جس کی لاش رات کے وقت مذکورہ مقام پر پھینکی گئی۔

مقتول کو دو گولیاں لگیں اور وہ قریب ہی کا رہائشی تھا واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسرے واقعے میں سرجانی سیکٹر 7B گرین بس اسٹاپ کے قریب گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔

زخمیوں کی شناخت 50 سالہ فوزیہ زوجہ عظیم اور 21 سالہ کرن دختر عظیم کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US