فشریز میں ایک کروڑ 56 لاکھ روپے ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

image

کراچی فش ہاربر کے قریب ڈکیتی واردات میں ملزمان 1 کروڑ 56 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق واردات پی کے انٹر نیشنل فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کے ملازمین سے اس وقت ہوئی جب وہ بینک سے رقم لے کر پہنچے تھے، رقم لوٹنے والے ملزم تین موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، سکیورٹی گارڈز نے مزاحمت نہیں کی، متاثرہ کمپنی کورین ہے اور رقم ملازمین کو بونس کی مد میں دینا تھی، واردات سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمپنی ملازمین سکیوریٹی گارڈز کے ہمراہ رقم کا بیگ لے کر گاڑی سے اترتے ہیں، کمپنی میں داخل ہونے سے قبل موٹر سائیکل پر مسلح ڈاکو تیز رفتاری سے گاڑی کے پاس پہنچتے ہیں، ڈاکوئوں نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے، رقم کا بیگ لے کر جانے والے ڈاکو نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے، تین موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح ڈاکوئوں کو دیکھا جا سکتا ہے، ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو حفاظتی طور پر آگے نکل جاتے ہیں، کیش کے ساتھ موجود سکیورٹی گارڈ کسی قسم کی کوئی مزاحمت نہیں کرتا، پولیس کے مطابق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US