پاکستان اور بھارت انڈر-21 ہاکی میچ 3-3 سے برابر، آخر میں ہاتھ بھی ملا لیے

image

پاکستان اور بھارت کی انڈر-21 ہاکی ٹیموں کا سنسنی خیز مقابلہ، سلطان جوہر کپ میں میچ 3-3 سے برابر ۔ کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ہاتھ ملا کر مثبت مثال قائم کردی۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان جوہر کپ میں پاکستان اور بھارت کی انڈر-21 ہاکی ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر ایشیا کپ کی تلخیوں کو پسِ پشت ڈال دیا اور کھیل کی حقیقی روح کا مظاہرہ کیا۔

میچ سے قبل شائقین کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ آیا بھارت کی ٹیم ایشیا کپ کی طرح اس بار بھی پاکستان سے ہاتھ ملانے سے گریز کرے گی یا نہیں۔ تاہم، میدان میں منظر بالکل مختلف رہا۔ ایک سخت اور زبردست مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں نے نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہا جس پر شائقین نے بھی خوب داد دی۔

کھیل کے آغاز میں پاکستان نے شاندار انداز میں برتری حاصل کی۔ پہلے تین کوارٹرز کے اختتام تک پاکستان دو صفر سے آگے تھا۔ تاہم بھارت نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے میچ میں واپسی کی۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل بھارت کو ایک پنلٹی اسٹروک ملا، جسے ہنڈل سنگھ نے گول میں تبدیل کیا۔ چوتھے کوارٹر میں منمیت سنگھ نے گول کر کے بھارت کو دو ایک کی برتری دلا دی۔

لیکن پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے کھیل کے آخری لمحات میں گول داغ کر میچ کو 3-3 سے برابر کردیا۔پاکستان نے اس سے قبل اپنے ابتدائی میچ میں ملائیشیا کو 7-1 سے شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں گریٹ برٹن کے خلاف 5-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US