اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

image

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں آج پاکستان اور افغانستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا ہے۔

افغانستان اور پاکستان کے درمیان  اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز کے تیسرے مرحلے کے گروپ ای کا میچ منگل کو کویت کے اردیا شہر میں علی صباح السالم سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

میچ کے آغاز میں پانچویں منٹ پر افغانستان کے ڈیفنڈر محبوب حنیفی نے گول کر کے ٹیم کو پاکستان پر برتری دلائی۔

اس کے بعد 29ویں منٹ پر پاکستان کے مڈ فیلڈر اعتزاز حسین نے اپنی ٹیم کے لیے گول کرتے ہوئے میچ برابر کر دیا۔

میچ میں تین منٹس کے اضافے کے بعد پہلا ہاف ختم ہوا اور دوسرے ہاف کے بعد بھی دونوں ٹیمیں اپنا دوسرا گول نہ کر سکیں۔

واضح رہے اس میچ کے نتیجے کے بعد دونوں ٹیمیں اے ایف سی ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں ہونے والا افغانستان اور پاکستان کا میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا تھا۔

پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں دو گول سے شکست اٹھانی پڑی تھی۔

اس کے بعد میانمار نے پاکستان کو  صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US