بھارت کو ایشیا کپ ٹرافی نے ملنے پر میڈیا میں بحث، دیوا جیت پر تنقید

image

بھارتی میڈیا میں قومی ٹیم کو اب تک ایشیا کپ کی ٹرافی نہ ملنے پر ایک بحث چھڑ گئی ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس چیز پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ اب تک ٹرافی لینے میں ناکام رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا کا صرف یہ کہنا کہ جو حالیہ آئی سی سی میٹنگ ہوئی ہے اس میں ان کی پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے بہت مثبت گفتگو ہوئی ہے اور طریقہ نکالا جا رہا ہے کہ جلد ایشیا کپ کی ٹرافی بھارت کی ٹیم کو ملے اس کو لے کر بھارتی میڈیا میں ایک کہرام مچ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھائے کہ محسن نقوی سے اتنی لمبی بات چیت کیوں کی جا رہی ہے؟ جبکہ ایشیا کپ کی ٹرافی بھارتی ٹیم کا حق ہے، کیونکہ وہ فائنل جیتے ہیں۔

انہوں نے دیوا جیت کے اس بیان کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شرم کی بات ہے کہ کہ دنیائے کرکٹ میں امیر اور مضبوط ترین بورڈ ہونے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک ٹرافی حاصل کرنے کے لیے محسن نقوی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں بھی ایشیا کپ ٹرافی کو لے کر کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور غیر رسمی بات چیت میں یہ طے پایا کہ جلد سے جلد دونوں کرکٹ بورڈ اس مسئلے کا حل نکالیں۔ محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US