پاکستان کے قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں حسن نواز نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر نے اپنے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔ حسن نواز رواں سال کے آغاز میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے،جب کہ ان کی شادی کی تصاویر جون میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
قومی کرکٹر کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش پر نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔