شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شمولیت کا امکان

image

پاکستان کے تجربہ کار لیگ اسپنر بیٹسمین شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے شمولیت ممکن ہوسکتی ہے۔

سلیکٹرز کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاداب خان اور فاسٹ بالر علی رضا دونوں کی فٹنس کو پیر کے دن لاہور میں ایک میچ میں چیک کیا گیا ہے۔ قومی سلیکٹر عاقب جاوید اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کچھ عہدیداران میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ پر پورا دن موجود رہے اور شاداب کی فٹنس سے مطمئن نظر آئے۔

شاداب نے جون میں اپنے کندھے کی سرجری کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے لیے وہ لندن گئے تھے۔ سرجری کے بعد ان کو پوری طرح فٹ ہونے کے لیے تین مہینے کا ٹائم دیا گیا تھا۔ پچھلے 15 دنوں سے شاداب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیکل پینل کی سپرویژن میں اپنی ٹریننگ وغیرہ کر رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان کو میچ کھلانے کا مقصد ہی یہ تھا کہ چیک کیا جائے کہ وہ کتنے فٹ ہیں۔ ایک دو دن میں سلیکٹرز ہیڈ کوچ مائک ہیسن کے ساتھ مل کے فیصلہ کرلیں گے کہ ایا شاداب کو ٹرائی سیریز سے پہلے ٹیم میں شامل کیا جائے یا ان کو پوری طرح سے فٹ ہونے کے لیے اور وقت دیا جائے۔

ٹرائی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم دو مہینے کوئی انٹرنیشنل سیریز نہیں کھیل رہی اور شاداب سمیت کچھ اور پلیئرز کو جس میں بابر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں اجازت دی گئی ہے کہ وہ آسٹریلیا جا کر بگ بیش کھیلیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US