سیب کو چھیل کر بیج نکالیں اور کدوکش کرلیں۔
اب سیب کو پانی میں بھگو دیں، تاکہ وہ کالے نہ ہوں۔
پھر ایک الگ سوس پین میں دو کپ پانی اور چینی کا شیرہ بنائیں اور اس میں کدوکش کیے ہوئے سیب شامل کرکے پکائیں، یہاں تک کہ سیب نرم نہ ہو جائیں اور سیرپ گاڑھا نہ ہو جائے۔
اب اس میں ہری الائچی، بادام اور زعفران شامل کرکے مربے کو بوتل میں محفوظ کر لیں۔