دل کی صحت کے لیے چند مفید غذائیں

دل کی صحت کے لیے چند مفید غذائیں


دنیا بھر میں اموات کی چند بڑی وجوہات میں عارضہ دل ایک بڑی وجہ ہے۔ خون کی شریانوں میں مسائل پیدا ہونے کی بنیادی وجوہات میں ناقص غذا، تمباکو نوشی اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری شامل ہیں اور یہی امراض قلب کا سبب بنتے ہیں۔ جبکہ ہائی بلڈ پریشر، انفیکشن وغیرہ بھی یہ خطرہ بڑھاتے ہیں۔ تاہم صحت مند طرز زندگی اور اِن غذاؤں کے استعمال سے خود کو امراض قلب سے دور رکھ سکتے ہیں۔

: دلیہ

دلیہ کا روزمرہ استعمال نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کافی حد تک کمی لانے میں مدد دیتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

دلیہ بنانے کا طریقہ جاننے کے لیے ابھی تصویر پر کلک کریں


: سبزپتوں والی سبزیاں (پالک، ساگ)

پالک ساگ کو ہفتے میں دو بار لازمی خوراک کا حصہ بنائیں کیونکہ پالک، ساگ دل کو زیادہ صحت مند بناتی ہیں، ان میں موجود کیروٹین اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرکے جسم کو نقصان دہ مرکبات سے بچاتے ہیں۔

:پالک بنانے کا طریقہ جاننے کے لیے ابھی تصویر پر کلک کریں

: ٹماٹر

ٹماٹروں میں دل کے لیے فائدہ مند پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ جبکہ یہ اینٹی آکسڈنٹ لائیکوپین کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ نقصان دہ کولیسٹرول سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔ جس سے خون کی شریانیں کشادہ رہتی ہیں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ آپ ٹماٹر بصورت مزیدار چٹنی بنا کر بھی کھاسکتے ہیں۔

ٹماٹر کی چٹنی بنانے کا طریقہ جاننے کے لیے ابھی تصویر پر کلک کریں

You May Also Like
Reviews & Comments