دال کو دھو کر بھگو دیں۔ 3 گھنٹے بعد پانی یا دودھ میں گلا لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو پیس لیں۔ گھی گرم کر کے الائچی کا بگھار دیں۔ اب دال ڈال کر خوب بھونیں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔ چمچ چلاتی رہیں۔ دال خوشبو دینے لگے تو چینی ڈال دیں۔ چینی کا پانی چینی کا پانی خشک ہونے لگے تو بادام کشمش ڈال دیں۔ پانی خشک ہو جائے اور گھی الگ ہونے لگے تو اتار لیں۔ کئی دن رکھنا ہو تو درمیان میں ایک دفعہ ضرور گرم کر یں۔ یعنی دو بارہ بھون کر ٹھنڈا کر لیں۔ اگر ہلکا گرم کر کے اتار لیا گیا تو جلد خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔